صوبائی اسمبلی، ایک ماہ کیلئے 159 ارب روپے بجٹ کی منظوری

ایک ماہ کے لیے 159 ارب روپے بجٹ کی منظوری، خیبرپختونخوا اسمبلی صدراتی انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن قرار۔ ڈاکٹر عباد صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہونگے۔
ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایک ماہ کے لیے 159 ارب روپے بجٹ کی منظوری دیدی۔ اس کے ساتھ ہی 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی پولنگ سٹیشن قرار دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کابینہ اجلاس میں اخراجات جاریہ کے لیے تحریک پیش کردی جس پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھا دیا۔
ن لیگ کے عباد اللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر یہ غیرقانونی عمل ہے۔ ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کابینہ کے سربراہ ہوتے ہیں اور کابینہ نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی حکومت ہی ہے۔

صدارتی انتخابات کیلئَے خیبرپختونخوا اسمبلی پولنگ سٹیشن قرار
اسمبلی اجلاس میں‌صدارتی انتخابات کیلئَے خیبرپختونخوا اسمبلی پولنگ سٹیشن قرار دیدیا گیا۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک پیش کی۔
یاد رہے کہ 9 مارچ کو اسمبلی ہال میں ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی، ممبران نے کثرت رائے سے منظوری دیدی۔

ہماری مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، مشتاق غنی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اور سابق سپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو الیکشن کمیشن کے سامنے بھی احتجاج کرینگے۔
اس پر سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے عدالتیں ہمارا مسئلہ حل کرینگی لیکن اس وقت تک ہم اس پر بات نہیں کرتے۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

ایک ماہ کے لیے 159 ارب روپے بجٹ کی منظوری
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایک ماہ کے لیے 159 ارب روپے بجٹ کی منظوری بھی دیدی۔

ن لیگ کے ڈاکٹر عباد اپوزیشن لیڈر منتخب
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے ڈاکٹر عباد صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان