مسجد اقصیٰ

ماہ رمضان :فلسطینیوں کامسجد اقصیٰ میں داخلہ بند

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں بھی فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کردیا گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصی جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔
اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔
قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
اردن کی جانب سے اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی صورتحال کو دھماکے کے طرف دھکیلے گی، اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔
اردن کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اسرائیلی پابندی کو سختی سے مستردکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور