بارش اور برف باری

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔
منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شام یا رات سے بلوچستان، بالائی سندھ، اسلام آباد، وسطی، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا، تاہم بلوچستان، بالائی سندھ ،جھنگ،لاہور اور بگروٹ میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔
اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ، کالام منفی 04، استور منفی 02، سکردو اور ہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ