جنگ بندی کا مطالبہ

ماہ رمضان کا آغاز:اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماہ رمضان کے احترام میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیاکہ ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں امداد کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور غزہ سے فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی بھی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ