بھنڈی وزن اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید ہے

ویب ڈیسک: سبزی کھانے کے فوائد زبان زدعام ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین صحت سمیت نیوٹریشن کا کہنا ہے کہ بھنڈی وزن اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید ہے جبکہ اس میں شوگر کا بھی کسی حد تک علاج پوشیدہ ہے۔
بھنڈی سبز تنگ کی بہت خوبصورت سبزی ہے۔ یہ خوبصورت سبزی اپنے اندر بے شمار فوائد بھی رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سبز ربگ کی یہ سبزی نہ صرف وزن کم کرنے میں مفید ہے بلکہ اس کی مدد سے ہم کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھنڈی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے آپ اپنے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین صحت کی جانب سے بھنڈی وزن اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر کے علاج میں بھی مفید کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ