شہباز شریف سے ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم سے ملاقا ت کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے حوالے سے بھی پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری