بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر چیئرمین متحدہ وحدت المسلین علامہ راجہ ناصر عباس عدالت جا پہنچے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
چیئرمین مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا 8 مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا۔ انتظار بسیار کے باوجود بھی ملاقات نہ کرائی گئی۔
چیئرمین متحدہ وحدت المسلین علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ