سیاسی بحرانوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے، احسن اقبال

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس طرح ترقیاتی منصوبوں پر کام ہونا چاہیے تھا نہیں ہوسکا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کُل بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید قرضے لے کر اخراجات پورے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحرانوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو انتشار کی بجائے ملکی تعمیر پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ ہمیں نوجوانوں کو بہتر اور خوشحال مستقبل دے کر جانا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار