بیرسٹر سیف

علی امین صوبے کے چیف ایگزیکٹو،ملاقات کی اجازت دی جائے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے ہیں، پنجاب حکومت سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے نہیں دے رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا جیلوں سے متعلق خط کا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنا ہے،عمران خان سیاسی قیدی ہیں، ان سے ملاقات کرنا پارٹی رہنماؤں کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پنجاب میں جیل محفوظ نہیں تو اور کون سی جگہ محفوظ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد