پشاور میں رہزنی، ملزمان لڑکیوں سے موبائل چھین کر فرار، پولیس گرفتاری کیلئے متھرک

ویب ڈیسک: پشاور میں دن دیہاڑے رہزنی واردات، ملزمان لڑکیوں سے موبائل چھین کر فرار، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشاں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود شیخ اباد نمبر ایک میں رہزن لڑکیوں سے موبائل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی نے موقع پر پہنچ گئے جبکہ ان کی موجودگی میں جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔
اے ایس پی گلبہار حسیب اشرف کا کہنا ہے کہ خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور موبائل چھیننے میں ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موبائل چھین کر فرار ہونے والوں کا جلد ہی سراغ لگا کر انہیں‌قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ