پیوٹن

روس جوہری جنگ کیلئے تیار ہے،پیوٹن نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس تکنیکی طورپر جوہری جنگ کے لئے مکمل طوپر تیار ہے ۔
مقامی ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔
ولا دیمیر پیوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ جلد بازی کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی،فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے، ہم یقینا جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔
ولادیمیر پوٹن نے کہا کہامریکا میں روسی امریکی تعلقات پر بات کرنے والے کافی ماہرین موجود ہیں، لہٰذا، میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں-

مزید پڑھیں:  عدالتی فیصلے کو غلط مفہوم پہنانا فساد فی الارض ہے، سپریم کورٹ