پشاور ہائیکورٹ، نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی رہنماء نور الحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
وکیل درخواست گزار سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ نور الحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اب دعوت پر وہ سعودی عرب جا رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ آج شام 6 بجے ان کی فلائٹ ہے۔ وہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکتے۔
اس پر عدالت نے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم