حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ، ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت نے منسوخ جبکہ ضمانت منظور کر لی۔
ذرائع کے مطابق حسن اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وارنٹ منسوخی پر سماعت ہوئی۔
بعدازاں احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع