سینیٹ ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی سے 4 سینیٹرز منتخب

ویب ڈیسک: سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر پولنگ مکمل، پیپلز پارٹی نے 4 ، ن لیگ اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی۔
زرائع کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات پر قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور سندھ اسمبلینوں میں پولنگ ہوئی جس میں پیپلز پارٹی نے 4 جبکہ ن لیگ اور جمیعت علمائے اسلام نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 6 نشستوں میں بلوچستان اسمبلی کی 3، سندھ اسمبلی کی 2 اور اسلام آباد کی ایک نشست پر مقابلہ ہوا۔
یاد رہے کہ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے 4 بجے تک جاری رہا۔
نتائج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی نشست پر 204 ووٹ لے کر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے۔
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 124 ووٹ جبکہ بلوچستان میں 61 اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں سندھ کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سیف اللہ دھاریجو اور اسلم ابڑو سینیٹر منتخب ہوگئے۔
بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، ن لیگ کے میر دوستین ڈومکی اور جے یو آئی کے عبدالشکور سینیٹر منتخب ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی