مقدمات فوری ختم

عمران خان کیخلاف مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی،کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے کیسز فی الفور ختم کئے جائیں
اجلاس میں بشریٰ بی بی کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے گئے اور اس کی مذمت کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ری کانٹنگ شروع ہو گئی ہے، ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ہروائی جا رہی ہیں۔
کور کمیٹی نے متعلقہ عہدیداران سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم