امریکی سینیٹر چک شومر کا اسرائیلی قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹر چک شومر نے غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے اسرائِیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئَے اسرائیل میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
سینئر امریکی سینیٹر چک شومر نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ نے سینیٹ کے فلور پر کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنی ہوگی، جنگ کے دوران اسرائیل کئی سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ نیتن یاہو کی جگہ کسی اور کو اسرائیل کا وزیراعظم بنایا جائے جو ملکی بقا اور سالمیت کا خاص طور پر خیال رکھے جبکہ نیتن یاہو سب کچھ کھو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیادت کی تبدیلی اور اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے کا حق اسرائیلی عوام کو حاصل ہے.
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 277 افراد شہید