پشاور، سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ، گھریلو امور کی انجام دہی میں‌مشکلات

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ماہ رمضان میں تمام تر دعووں کے باوجود بھِی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المباک کے دوران روزہ دار خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں گیش لوڈشیڈنگ کے باعث انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تندور سمیت دیگر دکاندار بھی گیس نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔
گیس لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے سحری کی تیاری میں جہاں لوگوں کو مشکلات ہوتی ہیں وہیں بازار سے مہنگے داموں روٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش لانا بھِی الگ سے مسئلہ بنا ہوا ہے۔
اس مہنگائی کے دور میں سلینڈر بھر کر لانا غریب عوام کیلئے ناممکن ہے. دوسری جانب گیس کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس گھنٹوں غائب رہتی ہے.
ان حالات میں عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس جانب خصوصی توجہ دی جائَے۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی