حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
بریت کی درخواستوں پر احتساب عدالت میں سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل قاضی مصباح کی جانب سے حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  حکومت ناکام ،مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے : عمر ایوب