پشاور، صوبہ کی 38 ویلیج و نیبر ہڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پر پولنگ شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پشاورسمیت صوبہ بھر کی 38 ویلیج و نیبر ہڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پر پولنگ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع کی 38 ویلیج و نیبر ہڈ کونسلوں کے چئیرمینوں کی خالی نشستوں پر ان ہاوس پولنگ 25 مارچ کو بذریعہ اوپن ڈویژن ہوگی۔ اس دوران ممتعلقہ ویلیج و نیبرہڈ کونسل ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈی آئ خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، کولائی پلاس، سوات، شانگلہ، بونیر، اپر دیر، لوئر دیر، باجوڑ اور کوہستان لوئر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاغذات نامزدگی اسی دن وصول کریں گے اور ان کی جانچ پڑتال بھی اسی دن ہوگی۔
یاد رہے کہ پولنگ کے لئے ریٹرننگ افسران کی تقرری پہلے ہی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی