علی محمد خان

عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف بڑا کام کر گئے،علی محمد خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف بڑا کام کر گئے،اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ظلم بھی مسلمان پر ہو رہا ہے اور انہیں ہی دہشت گرد کہا جاتا ہے، کبھی کوئی نہیں کہتا ہندو، یہودی دہشت گرد ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ افسوس امت مسلمہ کا لیڈرآج جیل میں ہے،عمران خان جلد دوبارہ وزیراعظم بن کر اقوام متحدہ میں مسلمانوں کا مقدمہ لڑیں گے
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف موروثی جماعت نہیں ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ میں کوئی پارٹی چیئرمین بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بانی پی ٹی آئی نے اپنی سیٹ پر گوہرخان کو بٹھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں کہا کسی سے انتقام نہیں لوں گا، سلام ہے بانی پی ٹی آئی کو جو فتح مکہ کی بات کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا