کاٹلنگ، 2 سالہ بچہ گھر کے سامنے نہر میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں 2 سالہ بچہ گھر کے سامنے نہر میں ڈوب گیا۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے سامنے نہر میں زالان ولد فاروق شاہ جس کی عمر 2 سال بتائی جا رہی ہے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی طبی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بچہ نہر سے نکال کر ٹی ڈی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع