چارسدہ، یوسف رضا گیلانی کی ولی باغ آمد، ایمل ولی خان سے تعزیت کی

ویب ڈیسک: اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ضلع چارسدہ ولی باغ آئے۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی بھی ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان