وزیر داخلہ

دہشتگرد حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائیگا،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے پر درعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ بھر پور بھی جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے