سپیس ایکس امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے تیار

ویب ڈیسک: امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے سپیس ایکس نے حامی بھرتے ہوئے خفیہ معاہدہ کر لیا۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی سپیس ایکس سینکڑوں جاسوس سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنانے میں لگ گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری سپیس ایکس کا سٹار شیلڈ بزنس یونٹ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاسوس سیٹلائٹس سے دنیا میں تقریباً کہیں بھی زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کی نہ صرف نگرانی کی جا سکے گی بلکہ اس موقع پر مسلسل منظر کشی بھی کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا