سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے، خیبر پختونخوا کا ہائوس پورا نہیں، اپوزیشن رہنما عباداللہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما عباداللہ نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے لیکن خیبرپختونخوا باوس پورا نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ دو اپریل کو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 24 ممبران کو نوٹیفائی کیا لیکن ابتک حلف نہیں لیا گیا۔ وزیر اعلی اور سپیکر اپنے عہدے کو نہیں دیکھ رہے ایک پارٹی کے ورکر بن چکے ہیں۔
اپوزیشن رہنما عباداللہ کا کہنا تھا کہ آج جان بوجھ کر شیڈول بجٹ اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹرعباداللہ کے مطابق جمہوری طریقے سے حلف لیا جائے یہ درخواست ہے۔ ہمیں عدالت جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔
اپوزیشن رہنما ارباب عثمان نے کہا کہ اس حلف کے بغیر سینٹ الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی