پشاور، صدف احسان کی ممبر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن بحال

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی مخصوص نشست پر منتخب ایم این اے صدف احسان کی درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور صاحب زادہ اسد اللہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے جے یو آئی رہنما صدف احسان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ممبر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق صدف احسان کو مخصوص نشست پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی