پشاور، اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر گل مجید ریٹائرڈ

ویب ڈیسک: اسلامیہ کالج پشاور وی سی پروفیسر گل مجید ریٹائرڈ مدت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا اور اپنے پہلے ہی حکم نامے میں رجسٹرار کا تبادلہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹنگ رجسٹرار کی اضافی ذمہ داریاں شریعہ اینڈ لاء ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد داود زاہد کو تفویض کر دی گئیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد داود زاہد تاحکم ثانی قائم مقام رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم