مراد سعید کی گرفتاری

پولیس نے مراد سعید کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کرلئے

ویب ڈیسک: راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کر لئے
پوٹھوہار ڈویژن کے کینٹ اور سول لائن سرکلز نے رپورٹ ارسال کر دی جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید تھانہ کینٹ کے دہشت گردی ایکٹ و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ 836/23 اور تھانہ آر بازار میں اِنہیں جرائم کے تحت درج مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں جس کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیگر افراد جن میں سینیٹر فیصل جاوید خان، اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے خلاف کینٹ سرکل کے پانچوں تھانوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی اِنہیں مقدمات یعنی تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836/23 اور تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں اور ان کے بھی ان مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے ہیں۔
کریمنل ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 981/23 اور تھانہ مورگاہ میں مقدمہ نمبر 397/23 درج ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ سول لائن میں بھی مقدمہ نمبر 981/23 درج ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے