رمضان پیکیج سے محروم

خیبر پختونخوا کے 8لاکھ خاندان تاحال رمضان پیکیج سے محروم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کے باوجود صوبے کے 8لاکھ خاندان تاحال رمضان پیکیج سے محروم ہیں ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے یکم رمضان سے10ہزار روپے فی خاندان پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ماہ صیام کے دوسرے ہفتے میں بھی پیکیج کی رقوم کا اجراء نہ ہو سکا جس کی منظوری کابینہ سے بھی لی گئی تھی ۔
وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے اس حوالے سے بتایا کہ رمضان پیکیج کے تحت رقوم اسی ہفتے جاری کردیں گے جس کے لئے کیلئے کچھ ضروری معاملات طے کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں نجی بینک کے ساتھ معاملات تقریباً طے پا گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد