ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے صبح طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق انکوائری کمیشن اور بنکنگ کورٹ 2 حیدرآباد میں جج کی واپسی کی سمری پیش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومتی ادارہ جاتی امور سے متعلق سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
