پاراچنار، بھاری رقم بینک میں جمع کرانے آیا شخص قتل، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں بھاری رقم بینک میں‌جمع کرانے کیلئے آنے والا محمد ابراہیم نامی شخص بنک ملازم کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محمد ابراہیم 57 لاکھ روپے کی بھاری رقم بینک میں جمع کرانے گیا تھا۔ اس موقع پر بنک ملازم زکٰوۃ فارم بنانے کے بہانے محمد ابراہیم کو اپنےگھر لے گیا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قاتل بنک ملازم نے رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بعد محمد ابراہیم کو قتل کر دیا۔
یاد رہے کہ پاراچنارکے علاقے سپین خیل بانڈہ میں بنک ملازم کے گھر سے پولیس کو نعش ملی جس پر بنک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان