لاہور، نواز شریف کی زیرصدارت انتظامی اجلاس کا اقدام چیلنج

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گا ہے کہ نواز شریف وزیراعلیٰ ہیں نہ ہی وزیر، ان کے پاس کوئی انتظامی عہدہ بھی نہیں پھر وہ انتظامی اجلاس کی صدارت کسی طرح نہیں کر سکتے ۔
یاد رہے کہ ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کئَے جائیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی