پاراچنار، پاک افغان خرلاچی بارڈر تیسرے روز بھی بند

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں واقع پاک افغان خرلاچی بارڈر خراب حالات کے باعث تیسرے روز بھی بند ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان خرلاچی بارڈر کو ہر قسم آمد رفت اور تجارت کیلئے بند کیا گیا ہے۔
ٹریڈ یونین صدر کے مطابق خرلاچی بارڈر بندش کے باعث پھل اور سبزیاں مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرغی کے گوشت میں 30 روپے فی کلو کے حساب سے کمی