غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی، عید کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا

ویب ڈیسک: افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی 15 اپریل سے ملک بدری کے لئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کیلئَے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
وفاق کی جانب سے اس بارے کہا گیا ہے کہ جس طرح غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا، ٹھیک اسی طرح اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو بھی پہلے رضا کارانہ طور پر واپس جانے کے لیے کہا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات نہ ماننے اور رضاکارانہ طور پر واپس جانے سے انکار کرنے پر انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد

یاد رہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا حکومت کے پاس موجود ہے۔ اس لئے اب غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ٹریس کرنے میں مشکلات درپیش نہیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم افغان مہاجرین کو نکالنے کے لیے عید کے بعد مہم شروع کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان