حماد اظہر

حماد اظہر پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدوں سے مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر پارٹی کے تنظیمی عہدوں سے مستعفی ہو گئے ۔
حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے نام لکھا گیا استعفیٰ اپنے ایکس اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوچ بچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت پارٹی کی موثر قیادت کے لیے گرانڈ پر موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ 9مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور وہ منظرعام سے غائب ہیں۔
اپنے استعفیٰ میں حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ پارٹی کو 13 سال دیئے ہیں اور وہ اب ایک کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا