کینیڈا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات غیر معینہ مدت تک ملتوی

ویب ڈیسک: کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات غیر معینہ مدت تک کیلئَے روک دی۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دی ہے۔
کینیڈین دفتر خارجہ کے مطابق برآمدی امور کیلئے اجازت نامے کا نظام کینیڈا میں انتہائی سخت ہے۔ اس لئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات میں کسی صورت کھلی اجازت نہِیں دی جا سکتی۔
کینیڈین دفتر خارجہ کے مطابق 7 اکتوبر تا 8 جنوری کے درمیان اس حوالے سے اجازت نامے کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم 8 جنوری کے بعد سے نیا اجازت نامہ جاری نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد