غزہ جنگ بندی کیلئے انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعوقدی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے غزہ کی پٹی اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والی پیشرفت کے علاوہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے سلامتی کونسل کے سامنے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی سطح پر ہماری قرارداد کی حمایت کی جائَے گی۔
ذرائع کے مطابق غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کرنے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے سے قطع نظر غزہ کے شہری جو خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں ان پر بھی ہم اپنی توجہ مرکوز کرینگے۔ ان کے تحفظ اور امداد اپنی ترجیح بنائیں۔
انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ دورہ سعودی عرب کے بعد انٹونی بلنکن آج مصر جائیں گے جبکہ اس کے بعد اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں