صوابی، عطائی ڈاکٹر کے انجکشن سے نوجوان جاں بحق، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں عطائی ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کے علاقے تورڈھیر میں 20 سالہ نوجوان وہاب شیر الرجی کےعلاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ 20 سالہ نوجوان کو عطائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا دیا جس سے 20 سالہ وہاب شیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب شیر کے لواحقین نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے احتجاجاً مین جہانگیرہ روڈ پر نعش رکھ دی۔
اس موقع پر مرحوم وہاب شیر کے لواحقین سمیت دیگر نے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری