چیلنجرسےنمٹنےکیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبائِی وزرائے اعلیٰ اور دیگر سول و عسکری قیادت حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا پلیٹ فارم معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہت اہم ہے۔
‏ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کلیدی کردار ہے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفننگ بھی دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ملک کی ‘معاشی بحالی’ کی جامع حکمت عملی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا مشن ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ منصوبے کے تحت زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کونسل کا مقصد منصوبے کے تحت ایک اجتماعی حکومت کے تصور کو فروغ دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے سنگل ونڈو کی سہولت دی گئی ہے جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اس منصوبے کے تحت باہمی اشتراک عمل پیدا کیا جائیگا۔
ملک کو درپیش معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا