بنوں،جعلی شناختی کارڈ بنانےوالے 3 مبینہ ایجنٹ ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک: جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 3 مبینہ ایجنٹ ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 20 جعلی شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ اور پرنٹر سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئِی ہیں۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج ، تفیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ایجنٹوں کو مین کوہاٹ روڈ بنوں سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان موٹر کار میں بنوں ٹاؤن شپ کی طرف سفر کر رہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر سب انسپیکٹر ریاض محمد کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 3 ملزمان گرفتار کئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق تلاشی کے دوران ملزمان سے 20 جعلی شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ اور پرنٹر سمیت دیگر اشیاء برآمد کر کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ