پشاور، صوبہ بھر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی نشاندہی

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون سمیت 9 پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام پازیٹو کیسز کا تعلق پشاور سے ہے۔ متاثرہ افراد میں 5 خواتین شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کےلئے قرنطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئے کیسز کے حوالے سے سکریننگ میں اضافے کی ہدایات کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پازیٹو کیسز رپورٹ ہونے پر کورونا کے حوالے سے تشخیص کی جاری پریکٹس کو بحال کردیا گیا ہے۔ جن افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی مماثلت کی علامات پائی جائیں، انکا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں کو تمام تر اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر