بیرسٹر سیف

علی امین گنڈا پور صوبے کا حق چھیننا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دبنگ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے کا حق چھیننا جانتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گرائونڈ ٹو ارتھ میڈم کی اپنی ذہنی حالت قابل رحم ہے، مریم کو خوش کرنے کے لئے یہ میڈم الٹی سیدھی بیانات دے رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ منتیں ترلے کرنا آپ کی لیڈرشپ کا قومی مشغلہ ہے، قومی اور اشتہاری مجرم آپ کی لیڈر شپ ہے، 8 فروری کو قوم نے آپ کی جماعت کو چور ڈاکو ثابت کرنے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ہمیشہ زیرو ٹالیرنس پالیسی رہی ہے، جعلی فارم 47 ، مینڈیٹ چور اور ثابت شدہ کھربوں کرپشن کیسز کے بعد چور لیگ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بعد اب وزیراعلی علی امین گنڈاپور وفاق اور پنجاب کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ جعلی مقدمات سے لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں، ایک بار پھر چور لیگ کے لندن بھاگنے کا وقت قریب آچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ