علی امین کی ضمانت منظور

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:وزیراعلیٰ علی امین کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئی جہاں عدالت نے 17اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
وکیل راجہ ظہور نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 50ایف آئی آر درج ہیں جبکہ عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جارہا ۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا