فیصل کنڈی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا سپیکر ٹائیگر فورس کا کردار ادا کررہا ہے ،فیصل کنڈی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا سپیکر ٹائیگر فورس کا کردار ادا کررہا ہے ۔
گورنر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کئے جانے کے باوجود اجلاس نہ بلانے پر بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ سپیکر خیبر پختونخوا ٹائیگر فورس کا کردار کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اراکین حلف لے نہیں لیاجارہا ہے جس کے لئے قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں 5سیٹیں جتیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے