علی امین گنڈا پور

سائفرنہیں تھاتو عمران خان کو سزا کیوں دی گئی،علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان کی پاکستانی سفیر اسد مجید نے تصدیق کی ،سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا کیوں دی گئی۔
ضمانت کے لیے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف خود فارم 47 والے ہیں ان سے انتخابی دھاندلی پر کیا بات کروں۔
ان کا کہنا تھا سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان کی پاکستانی سفیر اسد مجید نے تصدیق کی تھی، اسدمجید کو بلاکر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفر کس نے بھیجا، ڈونلڈ لو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی گئی، ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ملک کے ساتھ جو تجربہ کیا گیا اس نے عوام کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے البتہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان کے لیے وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وفاق نے پیسے دینے ہیں، یہ خیبرپختونخوا کا حق ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا میں ووٹ چوری کر کے حکومت بنی عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا، الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چوری ہوئیں، عوام کی سپورٹ حکومت کے ساتھ نہیں ہے یہ کیا ڈیلیور کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران فارم 45 اور فارم 47پر گفتگو سے متعلق سوال پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا وزیراعظم خود فارم 47 والے ہیں، میں ان سے کیا بات کروں۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو