نوشہرہ، دو گروپوں میں تصادم کے دوران دو افراد قتل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں دوگروپوں میں تصادم کے دوران دو افراد قتل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر گڑی میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران دو افراد جاں بحق ہوئے ان کی شناخت ولید اور حضرت عمر سکنہ اُرمڑ کے ناموں سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی نعشوں کو میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا۔
دو افراد قتل ہونے کے واقعہ کے فوری بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا