یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی

ویب ڈیسک: یوم پاکستان مناسبت سے منعقدہ تقاریب کے آغاز سے قبل وفاق سمیت چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یوم پاکستان ملک بھ رمیں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جبکہ پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی دلامی دی گئی۔
یوم پاکستان کے حوالے سے صوبوں میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس حوالے سے پشاور سمیت لاہور ، کوئٹہ اور کراچی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے 21، 21 توپوں کی سلامی دی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی