پشاور، خیبرپختونخوا کی ممتاز شخصیات میں قومی اعزازات آج تقسیم کئے جائینگے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں خیبرپختونخوا کی ممتاز شخصیات میں قومی اعزازات آج تقسیم کئے جائینگے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے نامور اداکار عشرت عباس، عجب گل اور گلوکار ہمایوں خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق صحافتی خدمات پر امجد عزیز ملک، مئیر پشاور حاجی زبیر علی، شعبہ فن میں باطن فاروقی اور الماس خلیل، پروڈیوسر عزیز اعجاز، مصور جہانزیب ملک اور سکواش کھلاڑی دانش اطلس کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں مصور عجب خان اور شاعر اسیر مینگل کو بھی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملے گا۔
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی تمام نامور شخصیات کے قومی اعزازات سے نوازیں گے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان