یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے، حاجی غلام علی

ویب ڈیسک: یوم پاکستان پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ضم اضلاع کے عوام سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن قرارداد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ بدل دی۔ اسی قرارداد کی روشنی میں آزاد خودمختار مملکت پاکستان قائم ہوا۔
گورنر جاحی غلام علی نے کہا کہ آج کے دن نے ہمیں اتحاد کا درس دیا۔ متحد ہو کر محنت و لگن سے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہے۔
ان کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد