سمندر پار پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم

ویب ڈیسک: سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، صوبائی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے وہ پاکستانی جو اب دیار غیر میں ہیں اب وہ اس آن لائن سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس اقدام سے صوبہ خیبر پختونخوا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہ سہولت فراہم کرنا والا پہلا صوبہ بن گیا۔
یاد رہے کہ تمام تر طریقہ کار کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے عملی جامہ پہنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے صوبہ خیبرپختوںخوا پہلا صوبہ بن گیا جس نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کی ۔
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔ صوبائی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع